Author: Web Desk

اشک آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے صدر کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔صدر زرداری ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے بین الاقوامی فورم میں خطاب کریں گے۔دورے کے دوران، صدر مملکت ترکمانستان کی سینیئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Read More

جنوبی کوریا کی مشہور مصنفہ ہان کانگ کو 2024 کا نوبل انعام برائے ادب عطا کیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز “ان کی شاعرانہ نثر، جو تاریخی المیوں کا سامنا کرتی ہے اور انسانی وجود کی عارضیت کو بے نقاب کرتی ہے” کے اعتراف میں دیا گیا۔ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئیں اور نو سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیول منتقل ہو گئیں۔ ان کا ادبی پس منظر بہت مضبوط ہے، کیونکہ ان کے والد بھی معروف ناول نگار ہیں۔انہوں نے 1993 میں شاعری کے ذریعے اپنے ادبی سفر کا آغاز…

Read More

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، 9 اکتوبر کو ضلع بنوں کے علاقے جانِ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک ہو گئے۔10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک اور آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس دوران مزید دو خوارج ہلاک ہوئے، اور ان کے…

Read More

پشاور: خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں، جہاں وزیراعلیٰ کی دعوت پر سی ایم ہاؤس میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ اس جرگے نے کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ کو سونپ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں ہونے والے اس جرگے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین، جن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی شامل تھے، نے جرگے میں شرکت…

Read More

ملتان ۔ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے چوتھے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی، جن کا کیچ بابراعظم نے 186 رنز پر ڈراپ کیا۔انگلش بیٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی۔ جو روٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان…

Read More

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں آئینی ترامیم پر اتفاق ہوا۔بلاول بھٹو زرداری، نواز شریف سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچے، جہاں سابق وزیراعظم نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی۔ آئینی ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ مشترکہ مشاورت سے کیا جائے گا، جبکہ تاریخ کا تعین بھی دونوں جماعتیں دیگر پارٹیوں سے مشاورت کے بعد کریں گی۔نواز شریف…

Read More

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور کر لی۔سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اس درخواست پر سماعت کی، جس میں سلمان اکرم راجہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے بیس ہزار مچلکوں کے عوض سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور 19 اکتوبر…

Read More

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست دائر کی ہے، جس میں وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں…

Read More

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی مرضی کے بغیر کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم آنا مشکل ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو یا نواز شریف واقعی جمہوری ہوتے تو پاکستان میں موجود مسائل نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل اس بات کا نتیجہ ہیں کہ انہوں نے اپنی نوکری کے لیے ہر اصول کو قربان کر دیا، جبکہ ان کی والدہ اور نانا نے ان اصولوں کے لیے جدوجہد کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں…

Read More

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے چھوٹے قد اور سانولی رنگت کی بنا پر مذاق کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک انٹرویو میں باڈی شیمنگ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے نادیہ افگن نے کہا کہ کسی کی رنگت، جسامت، لباس اور قد پر طنز کرنا یا مذاق کرنا بالکل غلط ہے، اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانے دور میں لوگوں کے بارے میں رنگت اور جسامت کی باتیں کی جاتی تھیں، لیکن اب جدید دور میں یہ سب ختم ہونا چاہیے۔اداکارہ نے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ…

Read More