Author: Web Desk

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) فوجیوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) اکبر حسین کا کورٹ مارشل کرکے انہیں سزا سنادی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے۔ مجاز عدالت نے انہیں ان الزامات میں ‘قصوروار’ قرار دیتے ہوئے قانونی عدالتی عمل کے ذریعے 10 مئی 2024 کو 14 سال کی سخت قید کی سزا سنائی، جس کے تحت 26 جولائی 2024…

Read More

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں، تین کیس راولپنڈی میں اور ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔ راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا جبکہ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا۔ راولپنڈی پولیس نے بشری بی بی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت نو مئی کے گیارہ کیسز میں…

Read More

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں جاری شدید گرمی اور لو لگنے سے ایک پاکستانی شاکر احمد انتقال کرگئے ، ٹوکیو سمیت مختلف شہروںمیں انتہا کی گرمی ہے اور سیکڑوں افراد بیمار ہوگئے ہیں ، بوڑھے ، خواتین اور بچوں کو باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ جاپان میں مقیم کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر پاکستانی شاکر احمد شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث وفات پاگئے، انکی عمر پچپن برس تھی وہ گزشتہ تین دہائیوں سے جاپان میں مقیم تھے انکے پاس جاپانی شہریت بھی تھی ، شاکر احمد کے لواحقین میں جاپانی اور پاکستانی بیگمات…

Read More

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سینیٹ امور خارجہ کمیٹی نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی نامکمل تفصیلات پیش کرنے پر بھی کمیٹی نے اظہار برہمی کیا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیکرٹری وزارت خارجہ کہاں ہیں؟ وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ وہ بیرون مک تھے کل واپس آئے ہیں آج ایک مہمان کے ساتھ مصروف ہیں۔ سیکرٹری خارجہ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے اظہار برہمی کیا عرفان صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے اس قائمہ کمیٹی…

Read More

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غریب عوام کو بجلی کے بم نہیں بل چاہییں، حکومت آج مان لے یا کل، کمپرومائز نہیں ہو گا مطالبات کی منظوری میں ٹال مٹول کی گئی تو اگست میں آنے والے بلوں کے بائیکاٹ کا اعلان بھی زیرغور ہے، تاجروں اور دیگر طبقات سے مشاورت کروں گا، عوام کو حق دینا پڑے گا۔ دھرنا راولپنڈی میں بھی جاری رہے گا، گورنر ہاؤسز کے باہر بھی احتجاج شروع کر رہے ہیں، 31جولائی سے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنے کا آغاز ہو جائے گا۔ ان خیالات کا…

Read More

کراچی(سپورٹس ڈیسک) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک بار پھر محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ انہیں کرکٹ کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ،وزارت داخلہ رکھیں یا چیئرمین پی سی بی بن جائیں ،دونوں میں سے ایک کا چناﺅ کریں گے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم دھمکیوں کے باوجودبھارت کھیلنے گئے تھے اب انہوں نے پاکستان آنا ہے یا نہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم نے ہر مشکل حال میں بھارت جاکر کھیلا ہے۔ اگر بھارت کی نیت نہیں ہوگی تو بھارت بہانے کرتا رہے گا۔ بھارت کو پاکستان نہیں آنا تو…

Read More

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سٹار بیٹر جو روٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تینوں دورانیہ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اس طرح انھوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں روٹ نے 87 رنز اسکور کیے جس سے ان کے رواں ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیہ میں کھیلے گئے 13 میچز میں رنز کی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پہلی اور دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی روٹ ایک ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے رواں دورانیہ میں وہ سب سے…

Read More

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ 2024 میں 3 کانسی کے تمغے جیت لئے۔ ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے 21-28 جولائی 2024 کو ایران کے شہر اصفہان میں منعقدہ 54 ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے جیتے لئے۔ نکسر کالج کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور گرامر اسکول کے حذیفہ التمش، دی سائنس اسکول اسلام آباد کے محمد سلمان تارڑ نے کانسی کے تمغے جیتے جبکہ صدیق پبلک اسکول اینڈ کالج راولپنڈی کے محمد سعد بلال نے پاکستان کے لیے آنریبل مینشن حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم نے اسٹیم کیرئیر پروگرام…

Read More

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو کافی عرصے سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ریاست کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ خواجہ آصف اور احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہﺅے کہا کہ ایک گروہ کی جانب سے نہایت شرانگیز، بے بنیاد پروپیگنڈا لانچ کیا گیا ہے، شرانگیز پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بات کی گئی، بار بار وضاحت کی گئی کہ چیف جسٹس کا ایسے کسی فیصلے یا بیان سے تعلق نہیں۔ فیض…

Read More

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت پاکستان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آئندہ 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ہے جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کے لیے ”فارن ایکسچینج مینول“ میں ترامیم کی ہیں۔ ان ترامیم میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے منافع لے جانے…

Read More