واشنگٹن: امریکا کے نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے خبردار کیا ہے کہ ایک شدید شمسی طوفان زمین کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے حالیہ طوفانوں کی شدت سے زیادہ توانائی کے گرڈ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ انتباہ اس ہفتے کے آغاز میں سورج سے خارج ہونے والی توانائی کی نگرانی کے بعد جاری کیا گیا۔ یہ طوفان عارضی طور پر توانائی اور ریڈیو سگنلز میں خلل ڈال سکتا ہے۔
این او اے اے نے پاور پلانٹس اور زمین کے مدار میں موجود اسپیس کرافٹس کے آپریٹرز کو حفاظتی اقدامات کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ ادارے نے فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کو بھی ممکنہ توانائی کے تعطل کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شمسی طوفان مئی میں زمین سے ٹکرانے والے طوفان سے زیادہ شدید نہیں ہوگا، جو کہ گزشتہ دو دہائیوں میں طاقتور ترین طوفان تھا۔ تاہم، اس کی شدت کا درست اندازہ تب تک نہیں لگایا جا سکتا جب تک یہ طوفان پیمائش کرنے والے اسپیس کرافٹ سے 10 لاکھ میل کے فاصلے پر نہ پہنچ جائے۔