پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے معروف پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے اپنے نئے گانے کا اعلان کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور ’’سہیلی کراچی‘‘ کہتے ہیں، جس پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہروں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ خاص آنے والا ہے‘‘۔
ہنی سنگھ نے اپنی بیماری کی وجہ سے اچانک منظر سے غائب ہونے کے بعد، تقریباً ساڑھے سات سال کے وقفے کے بعد، 26 اگست 2024 کو اپنا نیا البم ’’گلوری‘‘ جاری کیا۔
ہنی سنگھ انڈسٹری میں اپنی دوبارہ آمد پر پہلے سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے کے لیے مختلف حربے آزما رہے ہیں۔ رواں سال وہ مہوش حیات کے ساتھ بھی نظر آئے، اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے اعلان کیا ہے کہ دونوں جلد کچھ دھماکے دار کرنے والے ہیں۔
مہوش حیات نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک ’کلر‘ میں کام کر رہی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔