کراچی: پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظامِ ادائیگی کا جائزہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد تک پہنچ گیا۔
ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہو گئی۔ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری، اور موبائل والٹس نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا۔
اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق، مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اور انٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کے ذریعے ٹرانزیکشنز میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید برآں، اسٹیٹ بینک کے مطابق موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری کی مالیت 74 فیصد اضافے کے ساتھ 70 ٹریلین روپے ہو گئی۔ ای کامرس کی 87 فیصد ادائیگیاں اب بینک اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل والٹ سے کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں مجموعی 31 کروڑ ادائیگیاں ای کامرس کے ذریعے کی گئیں، جن کی مالیت 406 ارب روپے رہی۔