Author: Web Desk

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ایک بوڑھے شخص کو خطرناک سٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کلپ میں وہ چلتی ہوئی ٹرین کے ہینڈل سے لٹکا ہوا ہے، جس نے صارفین میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔اگرچہ ایسے اسٹنٹس عام طور پر نوجوانوں سے منسلک ہوتے ہیں، لیکن ایک بوڑھے شخص کا اس خطرناک عمل میں ملوث ہونا لوگوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے، جن میں ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ “اور پھر لوگ کہیں گے کہ بزرگوں کے پاس…

Read More

پشاور: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ موجودہ انتشار کی حالت پی ٹی آئی نہیں بلکہ حکومت پھیلا رہی ہے۔ وہ کل اسلام آباد میں احتجاج سے قبل راہداری اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچیں۔عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حالات بہتر نہیں ہیں اور ان کے احتجاج کی کال پر کنٹینر لگا دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈرز اور کارکنوں پر ہونے والے ظلم کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن جرگے پر شیلنگ…

Read More

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ تازہ دم ہو کر واپس آئیں۔پریس کانفرنس کے دوران اظہر محمود نے وضاحت کی کہ بابر اعظم پاکستان کے نمبر ون پلیئر ہیں اور سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ مستقبل میں بہت سی کرکٹ آ رہی ہے، اس لیے یہ بہترین وقت ہے کہ بابر کو آرام دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔اظہر محمود…

Read More

ممبئی: بھارتی ای کامرس پلیٹ فارم میشو نے اپنے ملازمین کو نو دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے، جو کہ کام کے ماحول میں تازگی لانے کے لیے ایک منفرد اقدام ہے۔ یہ چھٹیاں 26 اکتوبر سے 3 نومبر تک ہوں گی، اور اس دوران ملازمین کو ورک کالز، میسجز، اور میٹنگز سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔کمپنی کا یہ فیصلہ 2024 میں کامیاب فروخت کی کارکردگی کے بعد ملازمین کو آرام فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ میشو نے اپنے لنکڈ ان پوسٹ میں کام اور گھریلو زندگی کے توازن کی اہمیت…

Read More

ٹنڈو الہ یار: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے آئینی ترامیم پر کافی حد تک ہم آہنگی قائم ہو چکی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے وضاحت کی کہ پارلیمنٹ کا بنیادی کام آئین اور قوانین میں ترامیم کرنا ہے، مگر آئینی ترامیم کے معاملے میں اختلافات بھی سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اور ضروریات کے مطابق قانون سازی کی جانی چاہیے اور ہمیں ملک اور عوام کے مفاد کے لئے ہر ممکن اقدام کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ…

Read More

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام پر سیاسی جماعتوں کے علاوہ سول سوسائٹی میں بھی ہم آہنگی موجود ہے۔ان کو باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بارے میں ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ اگست 2023 میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، جس کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سول سوسائٹی کا مطالبہ عمران خان، جنرل پاشا، اور جنرل فیض کے جمہوریت پر…

Read More

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، تحریک انصاف کی احتجاجی کال بے خبری کا مظہر ہے۔ اگر انہیں احتجاج کرنا ہے تو وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا کامیاب دورہ ہوا، اس کے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا اور اب چین کے وزیراعظم آج پاکستان میں موجود ہیں۔ اس کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے والا ہے۔ ماضی میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر…

Read More

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کیلئے میڈیا سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔افتتاح کے موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر سے مستفید ہوں گے۔ پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں قائم میڈیا سہولت سینٹر میں کمپیوٹر لیب، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ڈیجیٹل…

Read More

بیروت: اسرائیلی فوج نے تمام بین الاقوامی جنگی قوانین اور عالمی قیادت کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے لبنان کے علاقوں ماؤنٹ اور نباتیہ پر شدید فضائی بمباری جاری رکھی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ماؤنٹ لبنان میں 22 اور جنوبی نباتیہ میں 10 افراد سمیت دیگر علاقوں میں مزید لوگ شہید ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ 174 زخمیوں میں سے درجن بھر کی حالت نازک ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے نباتیہ کے ایک بازار…

Read More

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی عالمی قیمت 2659 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 275700 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کے اضافے کے ساتھ 236368 روپے کی سطح پر آ گئی۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی…

Read More