کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی عالمی قیمت 2659 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 275700 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کے اضافے کے ساتھ 236368 روپے کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے پر مستحکم رہی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2614.88 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔