اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام پر سیاسی جماعتوں کے علاوہ سول سوسائٹی میں بھی ہم آہنگی موجود ہے۔ان کو باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بارے میں ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ اگست 2023 میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، جس کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنا تھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سول سوسائٹی کا مطالبہ عمران خان، جنرل پاشا، اور جنرل فیض کے جمہوریت پر حملوں کی وجہ سے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تھا، اور 2023 کی سول سوسائٹی کی سفارشات میں ایک وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، جس کی حمایت ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی میں بھی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اور انہوں نے موجودہ سیاست یا کسی فرد کی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی حقیقی ضرورت پر غالب نہ آنے دینے کی اپیل کی۔