اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کیلئے میڈیا سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔افتتاح کے موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر سے مستفید ہوں گے۔
پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں قائم میڈیا سہولت سینٹر میں کمپیوٹر لیب، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ڈیجیٹل پرنٹر، ڈیجیٹل سٹوڈیو، پوڈ کاسٹ سٹوڈیو، میڈیا لائبریری، کانفرنس روم سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،میڈیا فیسلی ٹیشن سینٹر میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی طرف سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں
ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے میڈیا سہولت سینٹر میں ڈیجیٹل لائبریری بھی قائم کی گئی ہے، میڈیا سہولت سینٹر میں مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کیلئے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے،ایس سی او کانفرنس کے دوران میڈیا سہولت سینٹر میں ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کیلئے چوبیس گھنٹے سہولیات دستیاب ہوں گی