- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
ٹورنٹو۔کینیڈا کی حکومت نے پولیس کی جانب سے نئی رپورٹس موصول ہونے کے بعد بھارت کے خلاف سخت اقدام کیا، کیونکہ ان رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ کینیڈا میں بھارت کی پُرتشدد سرگرمیاں جاری ہیں۔کینیڈا پہلے بھی بھارتی حکومت کو علیحدگی پسند سکھوں کے خلاف کارروائیوں پر خبردار کر چکا تھا۔ کینیڈا سے بے دخلی کی اطلاع ملنے پر بھارت نے اپنے ہائی کمشنر اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا۔ کینیڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل…
اسلام آباد ۔انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔یہ توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی تعطیلات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق، یہ توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےباقاعدہ طور پر 15اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کو موخرکرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔رات گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ عمران خان صاحب کی معالج تک رسائی کو بحال کرتے ہوئے کل صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت کی طرف سے دی جانے والی یقین دہانی کو کور کمیٹی اور سینئر رہنمائوں کے سامنے رکھا ہے اور…
پاکستان چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط، گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جبکہ گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ آج چار روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ساتھ ایئر چائنا کے طیارے میں نورخان ایئربیس پر پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ انہیں گل دستے پیش کیے گئے اور توپوں کی سلامی دی گئی۔ بعد میں، چینی وزیراعظم وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ممالک کے قومی…
اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، اور چین پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ گوادر علاقائی ترقی کا محور ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ لی چیانگ…
بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایک معمول کی میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے یہ روابط فائدہ مند ثابت ہوں گے، کیونکہ دونوں ممالک کے عوام کے…
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے پایا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کروائی گئی تو احتجاج موخر کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے لیے کارکنوں کو کل دوپہر 12 بجے صوابی طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف احتجاج کی تیاریاں…
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ میں ہر حالت میں اصلاحات لائیں گے اور میثاق جمہوریت کے وعدوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس) اور مزدور کارڈ کے بعد آج ہم ہاری کارڈ کا آغاز کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی چھوٹے کسانوں اور ہاریوں کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہے، اور یہ جماعت پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان کا…
آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے لئے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا
اسلام آباد۔آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے لئے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا اور آئینی ترامیم پر اتفاق نہ ہو سکا ،کمیٹی کا آئندہ اجلاس 17 اکتوبر کو ہوگا ۔ اے این پی نے اپنا ترمیمی مسودہ پیش کر دیا جس میں انہوں نے خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا رکھنے کی تجویز دے دی ،پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سیدخورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے آئینی ترمیم سے متعلق مسودوں کا جائزہ لیا گیا ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ذیلی…
اسلام آبا د۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اورچینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان پیر کو ملاقات ہوئی ،یہ ملاقات دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات سے قبل ہوئی ،وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آرمی چیف اور چینی وزیر اعظم نے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور چینی وزیر اعظم نے کافی دیر تک آرمی چیف کا ہاتھ پکڑے رکھا اور ان سے محو گفتگو رہے ،آرمی چیف نے پاکستان آمد پر لی چیانگ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے خیرمقدم کلمات کا بھی اظہار کیا جس پر چینی…