- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے میرے بھائی کا دورہ تاریخی اور پیداواری ثابت ہو گا،امید ہے چینی وزیر اعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، ہم جاری باہمی منصوبوں پر غور کریں گے،سی پیک اور باہمی اشتراکی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہو گا،پاک چین دو طرفہ دوستی علاقائی استحکام اور خوشحالی کا مظہر ثابت ہو گی۔
اسلام آباد۔چین کے وزیر اعظم پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کرنے پربہت خوشی ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی میں جہاز سے اترامجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا ہر موسم کا سٹرٹیجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست…
اسلام آبا ۔بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا معاملے پر وزارت داخلہ نے سرخ جھنڈی دکھا دی۔ترجمان وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط تحریر کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی،گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے بیرسٹر گوہر علی کی ٹیلی فون پر بات ہوئی،وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تاہم ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی،ترجمان کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں…
اسلام آباد: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک 1.532 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس میں روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 380 ملین ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 656 ملین ڈالر، اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 41 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔یہ اعداد و شمار سمندر پار پاکستانیوں کی مالی شمولیت اور وطن کی معیشت میں ان کے کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔
غزہ: غزہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی شیلنگ سے 22 پناہ گزین شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسکول میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے، اور حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اسی دوران، اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح کے علاقے میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کے احاطے میں قائم پناہ گزینوں کے خیموں پر بم برسا دیے، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 70 زخمی…
کراچی: شہر قائد میں بادلوں کا راج ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔بوندا باندی کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی، جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب، وسطی بحیرہ عرب کے اوپر موجود ہوا کا…
لاہور: اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے، ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں محسوس ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے بھی نمازیں پڑھتی تھیں، لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھیں۔ تقریباً 15 مہینے پہلے انہوں نے تہجد پڑھنا شروع کیا، جس کے بعد ان کی زندگی میں بہتری آئی۔ریشم نے کہا کہ اب وہ اپنی تمام پریشانیوں اور دکھوں کو تہجد…
ٹیکنالوجی کے تیز رفتار ارتقا کے ایک دلچسپ موڑ میں، روبوٹس اب نہ صرف ملازمت کے شعبے میں بلکہ رومانوی جذبات میں بھی شامل ہو رہے ہیں۔ ایک حالیہ یوٹیوب ویڈیو، جس میں جدید اے آئی روبوٹس امیکا اور آزی کے درمیان چھیڑ چھاڑ پر مبنی مکالمے کی نمائش کی گئی ہے، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔ امیکا، جسے “انجینئرڈ آرٹس” نے بنایا ہے اور جسے دنیا کا سب سے جدید انسانی شکل والا روبوٹ قرار دیا گیا ہے، آزی کے ساتھ ایک مزاحیہ مکالمے میں مصروف ہے۔ آزی، جو امیکا کا مردانہ ہم منصب ہے، ویڈیو میں اسے…
لندن: گرم موسم صرف پریشانی کا باعث نہیں بنتا بلکہ نئی تحقیق کے مطابق، یہ پیدائش سے پہلے اور بعد میں بچے کی نشوونما پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔محققین نے پایا ہے کہ حاملہ خواتین پر پہلی سہ ماہی کے دوران اوسطاً روزانہ کی گرمی کا دباؤ بڑھنے سے ان کے بچوں کا پیدائش کے وقت کم وزن ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر شیر خوار بچے باقاعدگی سے گرمی کے دباؤ کا شکار ہوں، تو ان کی نشوونما میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر اینا بونیل،…
مشی گن: امریکا میں ایک خوفناک واقعے میں ایک لاپتہ خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے دریافت ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، 68 سالہ کولین مونفور، جو امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتی تھیں، اپنے شوہر مائیک کے ساتھ انڈونیشیا میں چھٹیوں پر تھیں جب وہ غائب ہوگئیں۔ وہ جنوب مغربی ملوکو ریجنسی کے ساحل پر واقع جزیرہ پلاؤ ریونگ میں آخری بار دیکھی گئی تھیں۔فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کولین کی لاپتہ ہونے کے دو ہفتے بعد، ایک مقامی ماہی گیر نے ایک پریشان شارک کو دیکھا اور اسے مار ڈالا۔ جب ماہی گیر نے شارک…