Author: Web Desk

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشتون جرگے کے نتائج پر اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور آج کے اسمبلی اجلاس میں مطالبات پر گفتگو کریں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پشتون جرگہ امن اور خیریت سے اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے بطور میزبان بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ تمام اقوام کے مشیران اور مختلف پارٹیوں کے نمائندوں نے باہمی مشاورت کی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ، وہ آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان…

Read More

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں 15 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، اجلاس میں تحریک انصاف کے چاروں ریجنز کے عہدیداروں، ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں 15 اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا اور اگر احتجاج کا فیصلہ ہوا تو انتظامات کے لیے ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال مؤخر کرنے کی…

Read More

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔نورخان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام کاروباری مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر مارکیٹیں بھی بند ہیں۔مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور عالمی کانفرنس کے لیے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختلف اوقات میں دورے کر کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔دوسری جانب، راولپنڈی کے اندرون شہر تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں…

Read More

ممبئی: اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ جب کوئی انہیں عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو انہیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ہانیہ عامر نے حالیہ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی طرح نظر آنے کی وجہ سے انہیں متعدد پروجیکٹس ملے ہیں۔ہانیہ نے بتایا کہ اگر بھارت میں کوئی برانڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے، تو پاکستان میں وہ انہیں مدعو کرتے ہیں۔ انہوں نے عالیہ بھٹ کو ایک باصلاحیت اور شاندار اداکار قرار…

Read More

لاہور: ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بادشاہی مسجد میں خطاب میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں دو روز تک جاری رہنے والے اپنے خطاب کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد سامعین کو اپنی بات پہنچائی۔ اس دوران ان کے بیان کو انٹرنیٹ پر سننے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر نائیک کے پروگرام کے دوران لاہور پولیس کے مختلف افسران بشمول ایس پیز، اے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی…

Read More

لاہور: معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر سے متعلق ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس میں شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے اس کیس کی سماعت کی، جہاں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے 11 ساتھیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔شریک ملزمان میں حسن شاہ، تنویر احمد، قیصر عباس، رشید احمد، فلک شیر، میاں خان، یاسر علی، جاوید اقبال، ذیشان…

Read More

اسلام آباد:چینی وزیر اعظم لی کیانگ آج تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ 11 سال میں کسی بھی چینی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے، جس کا مقصد بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور چینی صدر ژی کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے دو طرفہ تعاون کو نئی زندگی دینا ہے۔ لی کیانگ وفد کے ہمراہ ایئر چائنا کے طیارے میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے، جہاں ان کا وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا…

Read More

کینبرا۔کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، جہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے چیئرمین جارج بیلی نے کہا کہ یہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہماری آخری ون ڈے سیریز ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف اس ون ڈے سیریز کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ اسکواڈ میں شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فیرسر،…

Read More

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ جب ترمیم ابھی ہوئی ہی نہیں تو عدالت کس طرح مداخلت کر سکتی ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترمیم سے پہلے یہ کیسے طے کیا جا سکتا ہے کہ یہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔ درخواست گزار نے بتایا کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ تو آپ یہاں درخواست لے کر آگئے؟ اسمبلی میں 24 کروڑ عوام کے منتخب نمائندے موجود…

Read More

اسلام آباد۔حکومت نے 4,267 میگاواٹ کی پیداوار کرنے والے 18 خودمختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ادائیگیاں روک دیںجن کے ساتھ معاہدوں کی تبدیلی پر بات چیت کی جارہی ہے ۔ ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ “Take or Pay” کے اصول پر ہے، جس کے تحت حکومت کو ہر صورت میں آئی پی پیز کو ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ معاہدہ “Take and Pay” میں تبدیل کیا جائے، جس کے تحت ادائیگی صرف اس بنیاد پر کی جائے گی کہ کتنی بجلی پیدا کی گئی اور فراہم کی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، یہ…

Read More