Author: Web Desk

لندن۔ ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے 9 ماہ کی کیمو تھراپی مکمل کرنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے ساتھ اس ویڈیو میں ان کے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، کیٹ مڈلٹن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے 9 ماہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل تھے، لیکن خوش قسمتی سے یہ مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔ روہت شیٹھی نے سنگھم اگین کا کلائمیکس تبدیل کردیا شہزادی کیٹ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ زندگی عجیب…

Read More

اسلام آباد۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سنگجانی کیس میں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب، شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی تھانہ نون میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات کے سامنے پیش کیا۔ پراسیکیوشن کے وکیل راجا نوید نے شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کے…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رکن فلک ناز چترالی نے سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف ناپسندیدہ زبان استعمال کی، جس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ نے ان کی رکنیت دو دن کے لیے معطل کر دی۔ چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں تناؤ اُس وقت بڑھ گیا جب پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے واک آؤٹ کے بعد ایوان میں واپس آ کر فیصل واوڈا کی تقریر سنی، جس پر فلک ناز چترالی نے کہا کہ ان کی حیثیت کیا ہے اور وہ کیوں بول رہے ہیں۔…

Read More

اسلام آباد۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد میں جلسے کے دوران کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں، ہم انہیں مس گنڈاپور بنا کر واپس بھیجیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں، ہم مسٹر گنڈاپور کو مس گنڈاپور بنا کر واپس بھیج دیں گے، آپ آئیں اور ہم آپ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں…

Read More

اسلام آباد۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 40 (2) (اے) کے تحت، اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، پاکستان اسٹیل ملز کے بینک اکاو¿نٹس منسلک کرکےڈھائی کروڑ روپے جبکہ ریلائنس پینٹ کے بنک اکاوئنٹ منسلک کر کے بیس لاکھ روپے جرمانہ ریکور کر لیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی، اور اپنی اجارہ درانہ حیثیت کا غلط استمال کرنے پر، گزشتہ ایک سال کے دوران 6 کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کے جرمانے ریکور کئے، جو کہ کمیشن کی جانب سے اب تک ریکور کئے گئے جرمانوں کا 25 فیصد ہے اور ایک…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ میاں محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات دیتے ہوئے، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زرعی قرضوں کے معاملے پر بلوچستان پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری اور رائٹ سائزنگ کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت حسین نے پی ٹی آئی دور حکومت میں عمدہ کام کیا۔ وزیر خزانہ نے ڈاکٹر قیصر بنگالی…

Read More

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2500 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ منگل کے روز، 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 261700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہوا، جس…

Read More

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی طور پر کئی اعلیٰ معیار کے رئیل اسٹیٹ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سی ڈی اے کے اہلکاروں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے درمیان ان منصوبوں کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، جو اسلام آباد میں پریمیم سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کہا، “بیرون ملک…

Read More

اسلام آباد ۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی جیسے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں، باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دروازے نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی سے ملاقات کے دوران کی جنہوں نے وزیراعظم آفس آمد کے موقع پر ملاقات کی۔و زیراعظم یوتھ پروگرام کی ٹیم کی جانب سے حیدر علی کا پرتپا ک استقبال کیا گیا۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ…

Read More

تل ابیب: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، انتونیو گوتریس نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس تاثر کی نفی کی کہ اقوامِ متحدہ مستقبل میں غزہ کا انتظام سنبھالے گی یا وہاں امن مشن تعینات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال درست نہیں ہے۔ سیکریٹری جنرل نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے مسئلے کا واحد اور قابلِ عمل حل دو…

Read More