تل ابیب: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، انتونیو گوتریس نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس تاثر کی نفی کی کہ اقوامِ متحدہ مستقبل میں غزہ کا انتظام سنبھالے گی یا وہاں امن مشن تعینات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال درست نہیں ہے۔
سیکریٹری جنرل نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے مسئلے کا واحد اور قابلِ عمل حل دو ریاستی حل ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں کسی بھی جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اقوامِ متحدہ تیار ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا فریقین، خصوصاً اسرائیل، اس کے لیے تیار ہوں گے۔
غزہ اسرائیلی بمباری، شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت شہید
انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اس وقت جس مصیبت کا سامنا کر رہا ہے، اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔