Author: Web Desk

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا بل جلد اسمبلی میں منظور کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مہنگائی اب سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے اور پاکستان معیشت کے حوالے سے صحیح راہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور ملکی سلامتی کے امور پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اور ملک میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، البتہ کچھ عناصر اسے…

Read More

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں بابائے قوم کو ان کی عظیم خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ قائد اعظم کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا۔ بدھ کو مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، مسلح افواج کے نمائندے، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ، میئر اور دیگر سول و عسکری حکام حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

Read More

فلاڈیلفیا: 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار ایک مباحثے میں شریک ہوئے ہیں۔ یہ مباحثہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک معروف میڈیا ہاؤس نے ترتیب دیا ہے۔ پہلے نصف گھنٹے میں دونوں امیدوار ایک دوسرے پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔ امیدواروں نے بحث کا آغاز معیشت سے کیا، جہاں ٹرمپ نے دیگر ممالک پر عائد کیے جانے والے محصولات کی اہمیت پر بات کی جبکہ ہیرس نے چھوٹے کاروباروں کے مسائل کو اجاگر کیا۔ اسقاط حمل کے حقوق پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں…

Read More

منی پور: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں خونریز نسلی فسادات اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر حکومت نے کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، ریاستی وزارت داخلہ نے جاری کردہ ایک نوٹس میں بتایا ہے کہ موجودہ کشیدگی کو قابو میں لانے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا کی سروس 5 دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بعض سماج مخالف عناصر سوشل میڈیا کے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے نئی ترامیم متعارف کر دی ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اسپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال کر دی گئی ہے۔ تاہم، اگر وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا کوئی معذور یا اسپیشل چائلڈ ہو تو وہ تاحیات فیملی پنشن کا حق دار ہوگا۔ وزارت خزانہ نے منگل کو تین آفس میمورنڈم جاری کیے ہیں، جن میں پنشن اسکیم میں اہم ترامیم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ یہ ترامیم پے…

Read More

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں جلسے کے بعد غائب ہونے کے معاملے پر اپنی پارلیمانی پارٹی کو بتایا کہ انہیں زبردستی نہیں روکا گیا تھا، بلکہ سرکاری اہلکاروں کے ساتھ اجلاس کے باعث وہاں رکنا پڑا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں اور معافی نہیں مانگیں گے۔ پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اراکین کے سوالات کے جواب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وضاحت کی کہ انہیں سرکاری اہلکاروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے لیے رات وہاں قیام کرنا پڑا۔ اراکین…

Read More

لندن۔ ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے 9 ماہ کی کیمو تھراپی مکمل کرنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے ساتھ اس ویڈیو میں ان کے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، کیٹ مڈلٹن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے 9 ماہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل تھے، لیکن خوش قسمتی سے یہ مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔ روہت شیٹھی نے سنگھم اگین کا کلائمیکس تبدیل کردیا شہزادی کیٹ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ زندگی عجیب…

Read More

اسلام آباد۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سنگجانی کیس میں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب، شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی تھانہ نون میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات کے سامنے پیش کیا۔ پراسیکیوشن کے وکیل راجا نوید نے شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کے…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رکن فلک ناز چترالی نے سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف ناپسندیدہ زبان استعمال کی، جس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ نے ان کی رکنیت دو دن کے لیے معطل کر دی۔ چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں تناؤ اُس وقت بڑھ گیا جب پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے واک آؤٹ کے بعد ایوان میں واپس آ کر فیصل واوڈا کی تقریر سنی، جس پر فلک ناز چترالی نے کہا کہ ان کی حیثیت کیا ہے اور وہ کیوں بول رہے ہیں۔…

Read More

اسلام آباد۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد میں جلسے کے دوران کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں، ہم انہیں مس گنڈاپور بنا کر واپس بھیجیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں، ہم مسٹر گنڈاپور کو مس گنڈاپور بنا کر واپس بھیج دیں گے، آپ آئیں اور ہم آپ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں…

Read More