لاہور۔سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے منصوبہ بندی کا الزام تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی۔
سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
بعد ازاں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا۔