Author: Web Desk

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے پہلی بار موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر قیادت، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جامع اور تفصیلی ایکشن پلان اور پالیسی تیار کی گئی ہے۔ اس پالیسی کی تکمیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری وسائل بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ سینئر وزیر پنجاب، مریم اورنگزیب، اس ایکشن پلان اور کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب پالیسی کا باضابطہ آغاز کریں گی۔ اس پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا…

Read More

لاہور۔لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کے تقرر کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منگل کو سماعت کی اور چیئرمین نادار کو عہدے پر بحال کر دیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست میں نگراں حکومت میں چیئرمین نادرا کے تقرر کو چیلینج کیا گیا تھا جو صرف نگراں حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود…

Read More

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کل رات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران، اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ اس واقعے پر ایکشن لیں گے اور خاموش نہیں رہیں گے، اور اسے سنجیدگی سے دیکھیں گے۔ سردار ایاز صادق نے اس بات کا ذکر کیا کہ بدقسمتی سے جب پارلیمنٹ پر پہلا حملہ ہوا، وہ خود اسپیکر تھے، اور اس کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر بھی حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اسٹینڈ لینا پڑے گا، اور تمام ویڈیوز حاصل کی…

Read More

اسلام آباد: تحریک انصاف کے اراکین کی گرفتاری میں سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق، اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کی گرفتاری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کو مطلع کیا اور گرفتار ارکان کی فہرست بھی فراہم کی۔ پولیس نے بھی گرفتاریوں سے قبل سپیکر کو آگاہ کیا۔ اسلام آباد پولیس نے گرفتار اراکین کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی سپیکر ایاز صادق کو بھیج دی اور ریاست مخالف تقریر کرنے پر درج مقدمات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔قومی اسمبلی…

Read More

اسلام آباد۔ تحریک تحفط آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی جرنیل ہو یا شہبازشریف کسی کو غیر جمہوری اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی جذباتی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن بڑی مشکل سے جمہوریت بحال ہوئی تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے بچوں سمیت وطن واپس آئیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جمہوریت کی بالادستی کے لیے معاہدہ کیا، ہم سب نے پاکستان کے آئین کا دفاع کرنے کا حلف لیا ہے، اگر حلف کی کوئی قیمت ہے تو آئینی…

Read More

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر آرٹیکل 6 لگانا ہے تو اس کا اطلاق اُن پر ہونا چاہیے جنہوں نے رات کے وقت پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو اپریل کو جس موقف پر کھڑا تھا، آج بھی اسی پر قائم ہوں۔ ہم بھاگنے یا چھپنے والوں میں سے نہیں ہیں؛ جمہوریت کا مقدمہ لڑنے کے لیے ایوان میں آیا ہوں۔ کل رات بھارت نے نہیں بلکہ پاکستانی اداروں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ جو واقعہ پیش آیا،…

Read More

اسلام آباد: قرض کی منظوری کے حوالے سے اہم لمحے پر آئی ایم ایف نے ماہر بینیسی کو پاکستان میں نیا کنٹری ہیڈ مقرر کر دیا ہے، اس وقت جب پاکستانی حکومت ستمبر کے آخری ہفتے میں 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کر رہی ہے۔ اس دوران عالمی مالیاتی ادارے کے مقاصد پر شکوک و شبہات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ پچھلے دو پروگراموں کے دوران آئی ایم ایف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے بارے میں غلط مفروضے قائم کیے، جنہیں درست کرنے کے لیے پاکستان کو نئے ایکسٹرنل قرضوں…

Read More

اسلام آباد۔آستانہ عالیہ جلال پورشریف کے سجادہ نشین پیر سید انیس حیدر شاہ نے للہ انٹر چینج سے جہلم تک کی 128کلومیٹرسڑک کی تعمیر میں مسلسل تاخیر پر حکومت پاکستان اور بالخصوص وزیر اعلی پنجاب سے فوری ایکشن لینے اور سٹرک کی تعمیر کو دوبارہ شروع کروانے کا مطالبہ کیاہے ، انکاکہناہے کہ پانچ لاکھ سے زاہد افراد اور سینکڑوں دیہات وقصبے کئی سالوں سے عذاب میں مبتلاہیں، محض ایک کلومیٹر دورتک تعلیمی اداروں میں پہنچامحال ہوچکاہے ، غمی وخوشی کے موقع پر تمام اہلیان علاقہ شدیدمشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں ، اس بات کی تحقیق کروائی جائے کہ اتنی…

Read More

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزہ وزن کم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ جب آپ دن بھر میں کم وقت تک کھاتے ہیں، تو آپ مجموعی طور پر کم کھانا کھاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ روزہ جسم میں ایک ایسا سائیکل بناتا ہے جو سادہ، لچکدار، اور آسان ہوتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں شامل شرکاء جنہوں نے روزانہ کھانے کا وقت چھ گھنٹوں تک محدود رکھا، وہ معمول کے مطابق اتنی ہی توانائی خرچ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ، ان میں…

Read More

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی اسمارٹ واچ کی 10 ویں سیریز متعارف کروا دی ہے۔  کیلیفورنیا میں منعقدہ ایونٹ میں پیش کی جانے والی نئی ایپل واچ میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے میں 40 فیصد بڑی او ایل ای ڈی اسکرین موجود ہے۔ ایپل کے مطابق، اس نئی سیریز میں شامل کی گئی بڑی او ایل ای ڈی اسکرین اب تک کی سب سے بڑی ہے، جو صارفین کو ای میل اور پیغامات کو دیکھنے میں مزید سہولت فراہم کرے گی۔ اس ایپل واچ کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے، جو ایپل واچ سیریز 9 کے مقابلے میں…

Read More