لندن۔ ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے 9 ماہ کی کیمو تھراپی مکمل کرنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے ساتھ اس ویڈیو میں ان کے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، کیٹ مڈلٹن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے 9 ماہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل تھے، لیکن خوش قسمتی سے یہ مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔
روہت شیٹھی نے سنگھم اگین کا کلائمیکس تبدیل کردیا
شہزادی کیٹ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ زندگی عجیب ہوتی ہے اور لمحوں میں بدل جاتی ہے۔ ہمیں طوفانی حالات اور ناپسندیدہ راستوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویڈیو میں، شہزادی کے ہمراہ ان کے شوہر اور بچے بھی موجود ہیں، اور ان سب کو موسم گرما کی تعطیلات کے لیے ایک سیاحتی مقام پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ جنوری میں کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی سرجری کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور 22 مارچ کو بیماری کی تصدیق کی گئی تھی۔