اسلام آباد۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد میں جلسے کے دوران کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں، ہم انہیں مس گنڈاپور بنا کر واپس بھیجیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں، ہم مسٹر گنڈاپور کو مس گنڈاپور بنا کر واپس بھیج دیں گے، آپ آئیں اور ہم آپ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ منتیں کر رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے، ارشد شریف کیس میں مراد سعید، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کو کیسے پتہ تھا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے؟ آپ نے اپنی گندی سیاست کے لیے بے گناہ ارشد شریف کی جان لے لی۔