Author: Web Desk

اسلام آ باد۔ پاکستان میں 2030 تک 50 فیصد گاڑیوں تک کو کسی نہ کسی شکل میں الیکٹرک چارجنگ فراہم کی جائے گی، حکومت نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنوں کے لئے سستی بجلی فراہم کرنے پر غور کر دیا ، وزارت توانائی نے ان کے لئے معیارات کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ہے، پاکستان کی نقل و حمل کی صنعت کو مجموعی طور پر ڈی کاربنائز کرنے کے حصول کے لیے تقریبا 57 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ چینی کمپنی بی وائی ڈی اور پاکستانی آٹو گروپ میگا موٹرز کے مشترکہ منصوبے بی وائی ڈی پاکستان کے ترجمان نے…

Read More

اسلام آباد۔پاک چین ٹیکنالوجی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 23 پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے بیجنگ میں “ٹری آف ایس سی او” کمپیوٹنگ پاور ٹریننگ میں شرکت کی۔  پاکستان کی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے ایک بیان میں کہا کہ چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(سی اے آئی سی ٹی) کی جانب سے منعقد کی جانے والی ٹریننگ میں اہم ٹیکنالوجی مراکز کے دورے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتیں، کاروباری روابط کو فروغ دینا اور مستقبل میں تعاون کے مواقع شامل تھے ۔ گوادر پرو کے مطابق…

Read More

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو یونیورسٹیوں کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں یونیورسٹیوں کی زمین فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ سماعت تک یونیورسٹیوں کی زمین فروخت نہ کی جائے۔ درخواست گزار دارس خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس معاملے پر اسٹے آرڈر جاری کیا جائے تاکہ زمین فروخت نہ ہو۔ حکومت…

Read More

کراچی: سندھ اسمبلی میں خواتین کی توہین پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پیپلز پارٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے علی امین گنڈا پور کی خواتین اور صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں، کیونکہ ان کے بیان سے خواتین کی توہین ہوئی ہے اور ایسے شخص کو وزیراعلیٰ…

Read More

واشنگٹن: ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو بڑھانے والا اہم عنصر ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا کے ذریعے اس کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، ہائی بلڈ پریشر گردے کی دائمی بیماری کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں، جیسے کہ غذائی اصلاحات، ہائی بلڈ پریشر سے متعلقہ خطرات کو کم کر سکتی ہیں۔ “امریکن جرنل آف میڈیسن” میں شائع ہونے والی پانچ سالہ تحقیق، جس میں گردے کی دائمی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر…

Read More

بنوں۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے معاملے میں سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور، والد دلاور خان، اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن پشاور نے اس کیس میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وارنٹ حاصل کر لیے ہیں۔ مقدمے میں الزام ہے کہ ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے سرکاری زمین اپنے نام کر لی اور اسے ایک ہاو¿سنگ سوسائٹی میں شامل کر لیا، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔…

Read More

اسلام آباد۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت نے اپنے وفد کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، بھارت نے میٹنگ میں آن لائن شرکت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کو ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

Read More

اسلام آباد۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد کو فون کرکے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور تمام گرفتار ارکان کو فوراً رہا کرنے کے احکامات دیے۔ اس سے پہلے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی نے ارکان کی گرفتاری پر سخت احتجاج کیا، جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی ارکان اور دیگر کو اپنے چیمبر میں طلب کیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے ارکان کی موجودگی میں آئی جی اسلام آباد کو فون کیا اور تمام گرفتار ارکان کو رہا کرنے…

Read More

راولپنڈی۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے، اور آج سے میں اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی بھی فریق سے مذاکرات کے امکانات کو ختم کر رہا ہوں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کو ہدایت دے رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بھی بات چیت نہیں کی جائے، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ میں نے چھ پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دی تھی، لیکن میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے منع نہیں کیا۔ 8…

Read More

اسلام آباد: بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر شکیل عباسی، پاکستان بار کونسل کے رکن علیم عباسی اور دیگر وکلا رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر کی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کی۔ علیم عباسی نے اس موقع پر بتایا کہ اسلام آباد کے وکلا کی منتخب قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے متفقہ…

Read More