Author: Web Desk

ریاض: سعودی عرب میں ایک اہم طبی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان میں دنیا کا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں یہ عالمی سطح کی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اس کامیابی کے بعد ٹرانسپلانٹ کے عمل سے متعلق مختلف طبی پیچیدگیوں کو حل کیا جا سکا ہے۔ یہ ٹرانسپلانٹ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا، جس کی نگرانی سعودی سرجن ڈاکٹر فیرس خلیل نے کی۔ یہ عمل متعدد ہفتوں کی شدید تیاری کے بعد انجام پایا۔ اس جراحی کا آغاز…

Read More

لاہور: جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے دبئی کے راستے لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی۔ پروٹیز ویمنز ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ملتان روانہ ہوگی۔ مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18، اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Read More

سائنسدانوں نے بالآخر زمین کے گرد ایک نادیدہ اور کمزور انرجی فیلڈ کا پتہ لگالیا ہے، جسے 60 برس سے زیادہ عرصے سے محض ایک نظریہ سمجھا جاتا تھا۔ یہ فیلڈ “ایم بائی پولر فیلڈ” کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس کی دریافت ہماری دنیا کے برتاؤ اور ارتقاء کے متعلق نظریات کو بدل سکتی ہے۔ ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کے ماہر فلکیات، گلین کولنسن، کے مطابق، ایٹماسفیئر والے کسی بھی سیارے میں ایم بائی پولر فیلڈ موجود ہونی چاہیے۔ اب جب کہ اس کی پیمائش کر لی گئی ہے، ہم یہ سمجھنا شروع کر سکتے…

Read More

اٹلی کے جزیرے سسلی پر آثار قدیمہ کے ماہرین نے رومی دور کے چاندی کے سکوں کا ایک نایاب ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ سکے سان مارکو کے ایکروپولس میں موجود رومن مجسموں کے قریب ملے، جو چند سال پہلے دریافت ہوئے تھے۔ سکے دیوار کے ایک سوراخ میں دفون تھے، اور خیال ہے کہ انہیں 2,000 سال قبل قزاقوں کے حملے کے دوران چھپایا گیا تھا۔ سسلی کی مقامی حکومت نے فیس بک پر بتایا کہ یہ سکے تقریباً 94 سے 74 قبل مسیح کے درمیان بنائے گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض…

Read More

اسلام آباد ۔ایوان بالا میں آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، جنرل فیض سارا ملبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے لوگ اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا کہ نیب ترامیم کے خلاف ہوں، پھر انہی ترامیم سے فائدہ اٹھالیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل فیض اور علی امین گنڈاپور کی گفتگو بھی سامنے آچکی ہے، گنڈاپور کے خلاف کارروائی تو ہونی ہے،…

Read More

پشاور— افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے علی امین گنڈاپور سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور نے افغان حکومت کے ساتھ جرگہ کرکے مسائل کے حل کے ارادے کا اظہار کیا۔ حافظ محب اللہ شاکی نے امن و امان کو ترقی کے لئے بنیادی ضرورت قرار دیا۔ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات میں باہمی تجارت، علاقائی امن و استحکام، اور صوبے میں مقیم افغان شہریوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ گنڈاپور نے کہا…

Read More

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہے، جس سے…

Read More

کراچی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی (گلشن کیمپس) کے ملازمین اور اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا، جو کہ چھٹے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج کے دوران جزوی طور پر کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا اور یونیورسٹی روڈ کو عارضی طور پر بند کیا گیا، جو بعد میں کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن شاخ کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا اور فوری طور پر اپنی تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی تعداد زیادہ تھی۔

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے وضاحت کی ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی صورت میں سٹے بازی شروع ہو جاتی ہے، اور اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سعودی عرب سے وقتاً فوقتاً سہولتیں حاصل کی جاتی ہیں اور تیل کی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے۔…

Read More

ممبئی: بالی وڈ کے اسٹار شاہ رخ خان کی زبردست ایکشن سے بھرپور فلم ’جوان‘ جلد ہی جاپان کے سینما گھروں میں اپنا جادو جگانے کے لیے تیار ہے۔ فلم نے 2023 میں عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اب یہ 29 نومبر 2024 کو جاپان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ شاہ رخ خان نے فلم کا جاپانی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “یہ ایک کہانی ہے انصاف کی، انتقام کی، ولن اور ہیرو کی، اور بالخصوص جوان کی۔ جاپان کے تھیٹرز میں پہلی بار پیش کی جا رہی ہے! تو سوال یہ ہے—کیا…

Read More