اٹلی کے جزیرے سسلی پر آثار قدیمہ کے ماہرین نے رومی دور کے چاندی کے سکوں کا ایک نایاب ذخیرہ دریافت کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ سکے سان مارکو کے ایکروپولس میں موجود رومن مجسموں کے قریب ملے، جو چند سال پہلے دریافت ہوئے تھے۔ سکے دیوار کے ایک سوراخ میں دفون تھے، اور خیال ہے کہ انہیں 2,000 سال قبل قزاقوں کے حملے کے دوران چھپایا گیا تھا۔
سسلی کی مقامی حکومت نے فیس بک پر بتایا کہ یہ سکے تقریباً 94 سے 74 قبل مسیح کے درمیان بنائے گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض سکوں پر انسانی سر کی تصویر ہے، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
آثار قدیمہ کے ماہرین نے پینٹیلیریا جزیرے پر سانتا ٹریسا اور سان مارکو کے ایکروپولس کی تلاش کے دوران چاندی کے 27 سکوں کا یہ خزانہ دریافت کیا۔
یونیورسٹی آف ٹوبنجن کے ماہر آثار قدیمہ، تھامس شیفر نے وضاحت کی کہ یہ سکوں کا ذخیرہ ان تین رومن مجسموں کے قریب ملا ہے، جنہیں چند سال پہلے تلاش کیا گیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔