کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہے، جس سے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔