کراچی: سعودی عرب سے کراچی آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے نے اسکریننگ کے دوران سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کا پتا لگایا۔ اس مسافر کا نام شمشیر علی ہے اور وہ رحیم یار خان کا رہائشی ہے۔
منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر شمشیر علی کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، سعودی ائر کے طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے، اور ہیلتھ امیگریشن کاؤنٹر اور کنوینر بیلٹ کو بھی اسپرے کرکے صاف کیا گیا ہے۔