اسلام آباد: وزیراعظم نے رات دیر گئے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کی۔تاہم مولانا فضل الرحمن نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ شب ملاقات کی اور انہیں ایک بار پھر حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا، لیکن مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا مسودہ طلب کیا۔ وزیراعظم نے جواب دینے کے لیے پارٹی سے مشاورت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں آئین اور جمہوریت سے متصادم قانون کی حمایت نہیں کریں گی۔