کراچی: سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2577 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 266300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کے اضافے سے 228308 روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔