لاہور: مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اختتامی مراحل میں داخل ہوتے ہی لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک موسم کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آج چھٹی کے دن شہر کی شاہراہوں پر معمول سے کم رش دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی بڑی وجہ گرمی ہے کہ لوگوں کی اکثریت اپنے گھروں میں ہی موجود ہے۔
لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔