اسلام آباد ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض رکن اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے اور آئینی ترمیم پر حمایت مانگ لی ہے تاہم اختر مینگل نے اپنےتحفظات کا اظہار کیا اور آئینی ترمیم سے متعلق مسودہ بھی مانگ لیا اورکہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آگاہ کروں گا ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ووٹ کیلئے اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بی این پی مینگل نے لاپتا افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تاہم بعد میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی اختر مینگل سے رابط اورآئینی ترمیم میں ووٹ دینے کی درخواست کی ۔اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔ذرائع بی این پی سربراہ نے لاپتہ افراد سمیت دیگر مطالبات سے بھی صادق سنجرانی کو آگاہ کردیا۔