لندن: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 1 اکتوبر 2025 سے ٹی وی پر رات 9 بجے سے پہلے جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی نافذ کر دی جائے گی۔
حکومتی جماعت لیبر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنک فوڈ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ آن لائن اشتہارات پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بچوں میں موٹاپے کے مسائل کو کم کرنا ہے۔
اس سے قبل، 2021 میں جب بورس جانسن وزیر اعظم تھے، کنزرویٹو پارٹی نے اس پابندی کا فیصلہ کیا تھا لیکن صنعت کو تیاری کے لیے مزید وقت دینے کے لیے اس پر عمل درآمد موخر کر دیا تھا۔
وزیر صحت اینڈریو گیوین نے کہا کہ پابندیوں کے دائرہ کار اور ان کے نفاذ کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے اور کاروباروں کے لیے ضروری ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں۔