اسلام آباد۔سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے حامد میر کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ چین کی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ناراض ہے۔انھوں نے چینی سفیر سے غیر مناسب گفتگو کی۔مریم نواز نے کہا کہ بندے تو یہاں مرتے رہتے ہیں،اسحاق ڈار نے بھی غیر محتاط گفتگو کی۔جس پر چینی سفیر نے ناراضگی کا اظہار بھی کیااور شدید ردعمل دیا۔
گزشتہ روز کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کیساتھ مکالمہ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومتیں سیریس کام سے چلتی ہیں، بھونڈے پن سے اور تماشا لگانے سے نہیں۔ان جماعتوں کی شیلف لائف ختم ہوگئی ہے۔حکومت نے چین کا ایشو مس ہینڈل کیا۔بہت غیر محتاط رویہ تھا۔چینی لوگوں کی یہاں شہادتیں ہوئی ہیں،ہمارا برادر دوست ملک ہے۔ہمیں انھیں سیکورٹی دینی چاہئے۔آپ چیک کریں چین سے کہ حکومت کی ایک خاتون کے بیان کی وجہ سے چینی سفیر تنگ آکر بولے ہیں۔دیکھیں انھوں نے چینی باشندوں اور ان کی شہادتوں کے بارے میں کیا بات کی ہے۔ایسے اقدامات سے دوست بھی دشمن ہوجائینگے۔چین کو ہم فوج کی سیکورٹی بھی دیں گے۔
جس پر حامد میر نے کہا آپ کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے چین کو ناراض کردیا؟ جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھااس حکومت کی خاتوں کی چینی سفیر سے انتہائی غیر محتاط بات ہوئی ہےکہ وہ پھٹ پڑے ہیں۔انھیں کہا گیا بندے مرنا یہاں معمولی بات ہے۔بندے مر گئے تو مر گئے،یہ بہت غیر مناسب بات ہے۔ہم مذمت ہیں۔
اس پر حامد میر نے کہا کہ وہ خاتون پنجاب میں وزیر ہیں اس کا تعلق وفاقی نہیں پنجاب حکومت سے ہے میں نام نہیں لیتا۔جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ صرف وزیر نہیں ہے اور کلیئر کر دیں۔اس پر حامد میر نے کہا کہ کیا وہ چیف منسٹر ہے ؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اتنی ہی بات کر سکتا ہوں کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔