اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔یہ فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ اس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔تفصیلی فیصلے میں 8 ججز نے دو ججز کے اختلافی نوٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، جن میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ انہوں نے 12 جولائی کے اکثریتی فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیا، جس پر اکثریتی ججز نے کہا کہ ان کا اختلاف مناسب نہیں تھا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان کا یہ عمل سپریم کورٹ کے ججز کے منصب کے منافی ہے۔