اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کے خلاف درخواست دائر کر دی۔انہوں نے اپنی درخواست میں یہ مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق کسی بھی معاملے میں شامل نہ ہوں۔ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے منعقد ہوگا۔ صدارتی آرڈیننس کے بعد جسٹس امین الدین خان تین رکنی کمیٹی میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ بھی کمیٹی کے اراکین ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے کے حوالے سے نظرثانی درخواستوں پر بحث کرنا شامل ہے۔ یاد رہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ڈالا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ایجنڈے میں مبینہ آڈیو لیکس کیس بھی شامل ہے، جس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے حکم امتناع جاری کیا تھا اور یہ کیس ایک سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ہے۔