Author: Web Desk

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ایسے آمروں کے دور دیکھے ہیں جب جج صاحبان نے خود ہی آمروں کو اجازت دی کہ وہ آئین میں تبدیلی کریں۔ ججز کئی سالوں تک آئین کو نظر انداز کرتے رہے اور تمام اختیارات آمروں کو دے دیے گئے،ہم ہر صورت آئیی عدالت بنائیں گے سندھ ہائی کورٹ کے وکلاء کے ساتھ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ ہمارا تعلق تین نسلوں پر محیط ہے۔ میرا تعلق اس جماعت سے ہے جس نے ملک کو آئین دیا، اور…

Read More

حکومت پنجاب اور صوبائی گورنر کے درمیان ایک نئی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، جس کے تحت گورنر کی سربراہی میں قائم پنجاب آب پاک اتھارٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی جگہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کی سربراہی اب صوبائی حکومت کے پاس ہوگی۔ نئی اتھارٹی میں گورنر پنجاب کا عمل دخل مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اور تمام اختیارات حکومت پنجاب کے ہاتھ میں ہوں گے۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی کی گورننگ باڈی میں گورنر کے پرنسپل سیکریٹری شامل تھے،…

Read More

بنگلادیشی ٹیم کے آؤٹ راؤنڈر اور کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شکیب الحسن پر 23 اگست کو ڈھاکا میں ایک گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ مقتول کے والد نے مقامی تھانے میں شکیب کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر یہ مقدمہ درج ہوا، جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے ساتھ وطن واپس جانے کے بجائے انگلینڈ کا رخ کیا۔ وہاں سے انہوں نے بھارت کے خلاف سیریز کے لیے دہلی…

Read More

لاہور: پنجاب پولیس نے دور دراز علاقوں میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لیے بڑے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، یہ ڈرونز کیمروں کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے لے جانے اور پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر ڈرون ایک وقت میں 60 ایم ایم کا مارٹر گولہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رینج کئی کلومیٹر تک ہوگی۔ مزید برآں، یہ ڈرونز مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ ہدف پر حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ابتدائی طور پر، صوبے بھر کے لیے 25 ڈرونز خریدنے کا منصوبہ ہے،…

Read More

بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ ایشوریا رائے نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شادی کی انگوٹھی پہن کر شرکت کی، جو طلاق کی افواہوں کے بیچ میں توجہ کا مرکز بن گئی۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ فیشن ویک کی مختلف تقریبات میں، ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ موجود رہیں، اور ان کی شادی کی انگوٹھی میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی۔ یاد رہے کہ ایشوریا رائے نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی، اور ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ حالیہ کچھ وقت سے،…

Read More

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وبا کے پہلے سال کے دوران پیدا ہونے والے بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ نہیں پایا گیا، چاہے وہ رحم میں ہی کیوں نہ موجود ہوں۔ محققین نے بتایا کہ یہ مطالعہ ان والدین اور ڈاکٹروں کو اعتماد فراہم کرتا ہے جو وبائی دور میں پیدا ہونے والے بچوں کی نشوونما کے حوالے سے فکر مند تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آٹزم کا خطرہ حمل کے دوران ماں میں کسی بھی قسم کے تناؤ، بشمول انفیکشن، سے بڑھ سکتا ہے۔ محققین نے مزید کہا کہ کورونا وبا…

Read More

واشنگٹن: صدارتی انتخاب میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی تین ریاستوں کے حالیہ سروے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو موجودہ حکومتی جماعت کی امیدوار کملا ہیرس پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو منعقد ہوں گے، لیکن حالیہ سروے میں ووٹرز کے رجحانات ملا جلا نظر آ رہے ہیں، جس میں کملا ہیرس کو فیوریٹ سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، نیو یارک ٹائمز اور سیانا کالج کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج ٹرمپ کے حق میں خوش آئند ہیں، جو تین اہم ریاستوں میں پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔…

Read More

اسلام آ باد، پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار او پی یو-آئی وی ایف-ای ٹی(اووم پک اپ، ان ویٹرو فرٹیلائزیشن اینڈ ایمبریو ٹرانسفر) تکنیک کے ذریعے بھینس کے بچوںکی پیدائش کے ساتھ بائیو ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے ۔ رائل گروپ آف چائنا کے ماتحت ادارے رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی(پاکستان)نے یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرائی ہے۔ رائل سیل پاکستان کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر قیصر شہزاد نے   بتایا کہ ابراہیم ڈیری فارم فیصل آباد میں ٹرائلز کے دوران اعلیٰ نسل کی بھینسوں کے ایمبریوز کو کامیابی کے ساتھ دوسری نسل کی بھینسوں میں لگایا…

Read More

نیو یارک۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ پاکستان غزہ میں فوری جنگبندی اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا خواہاں ہے ۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لئے غزہ جنگبندی اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف مختلف فورمز پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں اور بربریت کی…

Read More

اسلام آباد: سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو ایک خط لکھا ہے جس میں پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے انتباہ کیا گیا ہے۔  سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو اس کا اثر عمرہ زائرین اور حجاج پر پڑ سکتا ہے، کیونکہ یہ بھکاری عمرہ ویزے پر سعودی عرب آتے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر، وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عمرہ کروانے والے ٹریول ایجنٹس کو قانونی دائرے میں لایا جا سکے۔مزید برآں، وزارت نے پاکستانی بھکاریوں…

Read More