بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ ایشوریا رائے نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شادی کی انگوٹھی پہن کر شرکت کی، جو طلاق کی افواہوں کے بیچ میں توجہ کا مرکز بن گئی۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
فیشن ویک کی مختلف تقریبات میں، ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ موجود رہیں، اور ان کی شادی کی انگوٹھی میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی۔ یاد رہے کہ ایشوریا رائے نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی، اور ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔
حالیہ کچھ وقت سے، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، مگر دونوں نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔