نیو یارک۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ پاکستان غزہ میں فوری جنگبندی اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا خواہاں ہے ۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لئے غزہ جنگبندی اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف مختلف فورمز پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں اور بربریت کی شدہد مذمت کر چکے ہیں ۔ اقوا م متحدہ میں بھی وہ اس معاملے کو اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی ریاست کا دو ریاستی حل چاہتا ہے جس کا دارلحکومت یروشلم ہو ۔ فلسطین میں امن کے بغیر دنیا میں امن کا قیام نا ممکن ہے ۔ اس کے لئے ہم نے عملی اقدامات بھی اٹھائے ہیں ۔
پاکستان نے سی ون تھرٹی جہاز بھجوائے ہیں ۔ امد ادی سامان بحری جہازوں اور سی ون تھرٹی کے ذریعے بھی بھجوایا گیا ہے ۔ ہم نے فلسطینی طلبا کے لئے پاکستانی یو نیورسٹیوں میں فری میڈیکل کی تعلیم دینے کا اعلان کیا تاکہ فلسطین طبی امداد کے لئے ڈاکٹروں کی قلت نہ ہو ۔ انہوں نے کہا ہمارے لئے فلسطین کا بحران بہت اہم ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان کا بہت بڑا ایشو کلائمیٹ چینج ہے ۔
سیلاب کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑتا ہے ۔ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔ ہمیں دہشتگردی سے بھاری نقصانا ت اٹھانا پڑتے ہیں ۔ دوہزار اٹھارہ کے بعد ہماری خارجہ پالیسی تنہائی کا شکار ہو گئی تھی ہم نے مشرق اور مغرب دونوں میں دوستوں کو ناراض کر دیا تھا تاہم اب ایک بار پھر ہماری خارجہ پالیسی کا ریوائیول ہوا ہے دوست ممالک کے ساتھ ہمارے روابط میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت اچھے لیول پر ہے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ساتھ معاملات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں ۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ہمار پروگرام آخری مراحل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مین بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور ہم دنیا کو کہنا چاہتے ہیں کہ آ ئیں اور پاکستان مین سرمایہ کاری کر کے ہمارے وسائل سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا پا کستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ بلوم برگ نے ہماری سٹاک مارکیٹ کو ایمرجنگ قرار دیا ہے ۔ فچ اور موڈیز میں ریٹنگ بہتر ہوئی ہے ، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے ۔ آئی ٹی برآمدات تین اعشاریہ ایک ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہیں ۔ یہ سب پاکستانی معیشت کی بہتری کے اشاریے ہیں ۔ جس سے بیرونی سرمایہ کار بھی مستفید ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ا یسٹ ، ویسٹ اور مشرق و سطی کے تمام دوستوں کو ناراض کر کے ملک کو مشکلات سے دو چار کیا ۔ تاہم اب حکومت نے ان مشکلات پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے ۔