ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وبا کے پہلے سال کے دوران پیدا ہونے والے بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ نہیں پایا گیا، چاہے وہ رحم میں ہی کیوں نہ موجود ہوں۔
محققین نے بتایا کہ یہ مطالعہ ان والدین اور ڈاکٹروں کو اعتماد فراہم کرتا ہے جو وبائی دور میں پیدا ہونے والے بچوں کی نشوونما کے حوالے سے فکر مند تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آٹزم کا خطرہ حمل کے دوران ماں میں کسی بھی قسم کے تناؤ، بشمول انفیکشن، سے بڑھ سکتا ہے۔
محققین نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران ماہرین اطفال اور ترقیاتی سائنس دانوں کو اس بات کی تشویش تھی کہ آٹزم کی شرح میں اضافہ ممکن ہے، مگر ہماری تحقیق میں اس طرح کے اضافے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔