اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اس درخواست پر سماعت کی، جس میں سلمان اکرم راجہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بیس ہزار مچلکوں کے عوض سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور 19 اکتوبر تک اس کی سماعت ملتوی کر دی۔