Author: Web Desk

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم “جِگرا” کی ریلیز کے بعد IMDb کے آئیکونز اونلی سیگمنٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے اہم لمحات، خاندانی زندگی اور مستقبل کے خوابوں کے بارے میں گفتگو کی۔عالیہ نے اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ مزید بچوں کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے اور بچے چاہییں، زیادہ سفر، اور بس ایک صحت مند، خوشحال، سادہ، خاموش، پُرسکون اور قدرت سے بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔”عالیہ نے اپنے اہداف…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی نئی سائبر تھرلر فلم “سی ٹی آر ایل” (CTRL) کی پروموشن کے دوران بچپن کی دلچسپ یادیں اور وِلاگنگ کے شوق کے بارے میں بات کی۔اننیا نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے وِلاگنگ کی شائق رہی ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی کی تفصیلات کو ریکارڈ کرتی تھیں، لیکن کبھی بھی ان ویڈیوز کو آن لائن نہیں پوسٹ کیا۔انہوں نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آریان اکثر انہیں، اپنی بہن سوہانا خان اور دوست شانایا کپور کو…

Read More

شارجہ: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں کے واضح فرق سے ہرا دیا۔انگلینڈ نے گروپ بی کے اس مقابلے میں 110 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا۔ میا بوچر نے 62 اور ڈینی ویٹ ہوڈج نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں اور دونوں کھلاڑی نا قابل شکست رہے۔اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔یہ اسکاٹ لینڈ کی گروپ میں چاروں…

Read More

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی سپریم کورٹ نے ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورک ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روکے جانے کے بعد ایکس کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔جج الیگزینڈر ڈی موریس نے فیصلے میں کہا کہ وہ ایکس کو فوری طور پر اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کا اختیار دیتے ہیں، حالانکہ ایکس نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کیے ہیں۔عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کی مہلت دی ہے تاکہ یہ…

Read More

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کام تحریک انصاف کرتی ہے، وہ گورنر پنجاب نے شروع کر دیے ہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “گورنر صاحب، آپ کو یاد دلانے میں بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ آپ گورنر ہیں اور انتظامی معاملات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں۔”صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ “آپ گورنر ہاؤس میں چائے، کافی اور خشک میوہ جات انجوائے کریں۔ حکومت کیسے چلانی ہے اور صوبے کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے، یہ مریم نواز اچھی طرح جانتی ہیں۔”عظمیٰ بخاری نے سندھ کے تعلیمی…

Read More

اسلام آبا د۔پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد نے ملاقات کی ہے ،فافن کے وفد میں نیشنل کوآرڈینیٹر راشد چوہدری، صلاح الدین اور جوبلی بانو شامل تھے،پیپلز پارٹی نے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد کو وفاقی آئینی عدالت کے معاملے پر ڈرافٹ کے حوالے سے آگاہ کیا،فافن نے اصولی طور پر پی پی پی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا،فافن کے وفد نے سینیٹر شیری رحمان کو اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں…

Read More

لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر کپتان شان مسعود پر طنز کیا۔ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، یونس خان نے شان مسعود کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے بالواسطہ انداز میں کہا کہ بعض افراد میں ٹیم کی قیادت کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی، مگر اہم عہدوں پر فائز لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی اچھا بولتا ہے یا تعلیم یافتہ ہے تو اسے کپتان بنا دیا جائے، چاہے وہ ایک…

Read More

راولپنڈی: بحریہ عرب میں پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، اس بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی۔ یہ مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں ممالک کے کثیر…

Read More

کیلیفورنیا: واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ کے بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔رپورٹس کے مطابق، میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو ویب پر موصول ہونے والی تصاویر کی تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ فیچر صارفین کو کسی خاص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا، جس سے وہ فیک تصاویر کی شناخت کر سکیں گے۔ مثلاً، اگر صارف کو ایک ترمیم شدہ یا سیاق و سباق سے ہٹی ہوئی تصویر موصول ہوتی ہے تو یہ…

Read More

برسلز۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 27 اکتوبر بروز اتوار کشمیرپر بھارتی قبضے کے دن کے (یوم سیاہ) کے موقع پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو کررہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے برسلز سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پچھلی ساڑھے سات دہائیوں سے بھارت نے جموں و کشمیر کے بڑے علاقے پر قبضہ کر…

Read More