راولپنڈی: بحریہ عرب میں پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی۔ یہ مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور خاص طور پر بحری تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
پاک بحریہ خطے میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔