Author: Web Desk

بیروت۔حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے۔الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے کیمپ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے اور 67 زخمی ہوئے۔ ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اتوار کی شام حیفا شہر کے جنوب میں اسرائیلی فوجی تربیتی مرکز پر ڈرون حملہ کیا۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس کے سربراہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب،…

Read More

تل ابیب۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے پر بے باکی سے حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فوج کے اہلکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، اس لیے اقوام متحدہ کو انہیں واپس بلانا چاہیے۔ نیتن یاہو نے لبنان میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے اسرائیلی فوج کے حملوں میں زخمی ہونے کی تعداد میں اضافے کے باوجود عالمی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔انہوں…

Read More

بغداد۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔عراق میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک خطے میں جنگ نہیں چاہتا، اور مشرق وسطیٰ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر کے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور لبنان کے خلاف جاری جارحیت کو ختم ہونا چاہیے، اور ایران امن اور جنگ بندی کے حصول…

Read More

لاہور ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 3 روزہ لاہور یوتھ فیسٹیول 7 سے 9 نومبر تک منعقد ہوگا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو فیسٹیول کی سرگرمیوں اور مقابلوں میں شرکت کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے یوتھ فیسٹیول کا لوگو آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، گیریژن یونیورسٹی اور لاہور سکول آف اکنامکس کا دورہ کرے گا۔ لوگو کا ٹور 15، 16 اور 17 اکتوبر کو بھی جاری رہے گا۔

Read More

اسلام آباد۔سعودی عرب میں کام کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ مملکت نے عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔ پہلے، عارضی ورک ویزا ہولڈر کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت تھی، لیکن نئے ضوابط کے تحت سیزن ویزا رکھنے والوں کو مزید 90 دن کی توسیع ملے گی۔ یہ فیصلہ سعودی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ وسیع تر اصلاحات کا…

Read More

اسلام آباد ۔اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ا اجلاس کے موقع پر 14 سے 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔مری اور بہارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک پلان کے تحت ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی۔ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا۔ملپور سے سری نگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بھی بند ہوگا۔ مری اور بہارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی…

Read More

اسلام آباد ۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ملکی مفاد میں 15 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کی کال واپس لینی چاہیے، کیونکہ ایسی صورتوں میں احتجاج کرنا اس جماعت کا معمول بن چکا ہے۔اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں رکن اور مبصر ممالک کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے، جبکہ بھارت کی نمائندگی ان کے وزیر…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر 15 اکتوبر کو ہونے والے پارٹی کے احتجاج کو مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے اور آئینی ترامیم پر مشاورت کی۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے شنگھائی کانفرنس کے تناظر میں احتجاج…

Read More

لاہور: پی سی بی نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیاپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہو کر واپس آ سکیں۔پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ بابر اعظم اپنی نسل کے بہترین بلے باز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر تروتازہ ہو کر مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے…

Read More

ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” غیر متوقع طور پر تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار راج شاندلیہ اور پروڈیوسرز کو “استری 2” کے مواد کے غیر قانونی استعمال پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔فلم میں راجکمار راؤ اور تریپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کیے، لیکن اس نے “استری 2” کے ایک کردار اور ڈائیلاگ کو بغیر اجازت استعمال کیا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔راج شاندلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان جاری کرتے…

Read More