ریو ڈی جنیرو: برازیل کی سپریم کورٹ نے ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورک ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روکے جانے کے بعد ایکس کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
جج الیگزینڈر ڈی موریس نے فیصلے میں کہا کہ وہ ایکس کو فوری طور پر اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کا اختیار دیتے ہیں، حالانکہ ایکس نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کیے ہیں۔
عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کی مہلت دی ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم دوبارہ لاکھوں برازیلی صارفین کے لیے قابل رسائی بنایا جا سکے۔
ایلون مسک نے ابھی تک اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ جج موریس کئی مہینوں سے برازیل کی 2022 کی انتخابی مہم میں آن لائن غلط معلومات کے حوالے سے ایلون مسک کے ساتھ تنازع میں ہیں۔