ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی نئی سائبر تھرلر فلم “سی ٹی آر ایل” (CTRL) کی پروموشن کے دوران بچپن کی دلچسپ یادیں اور وِلاگنگ کے شوق کے بارے میں بات کی۔
اننیا نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے وِلاگنگ کی شائق رہی ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی کی تفصیلات کو ریکارڈ کرتی تھیں، لیکن کبھی بھی ان ویڈیوز کو آن لائن نہیں پوسٹ کیا۔
انہوں نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آریان اکثر انہیں، اپنی بہن سوہانا خان اور دوست شانایا کپور کو دھمکایا کرتے تھے کہ اگر وہ ان کے کہنے پر عمل نہیں کریں گی تو وہ ان کے وِلاگز لیک کر دیں گے۔
اننیا نے کہا، “میں اپنی روزمرہ کی زندگی کی ویڈیوز ریکارڈ کرتی تھی، اور آریان ہمیں دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہم ان کے کام نہ کریں تو وہ یہ ویڈیوز افشا کر دیں گے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اکثر میک اپ ویڈیوز بناتی تھیں، اور آج بھی جب تیار ہو رہی ہوتی ہیں تو آئینے کے سامنے خود سے باتیں کرتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں اننیا نے ایک شو میں یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ انہیں بچپن میں آریان خان پر کرش تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کرش کبھی کیوں آگے نہیں بڑھ سکا۔