شارجہ: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں کے واضح فرق سے ہرا دیا۔
انگلینڈ نے گروپ بی کے اس مقابلے میں 110 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا۔ میا بوچر نے 62 اور ڈینی ویٹ ہوڈج نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں اور دونوں کھلاڑی نا قابل شکست رہے۔
اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔
یہ اسکاٹ لینڈ کی گروپ میں چاروں میچز میں شکست تھی، جبکہ انگلینڈ نے تین میچز میں کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی ناقابل شکست حیثیت برقرار رکھی ہے۔
انگلینڈ ویمنز ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔