Author: Web Desk

اسلام آباد۔حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے امریکی کانگریس کے خط کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا اور کہا کہ کسی ملک کے ارکان کو کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ تفصیل کے مطابق 160 ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ، ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے خط ن لیگ اور اتحادیوں کی جانب سے لکھا گیا ہے ،خط میں کہاگیا ہے کہ بانی پی ٹی کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ، کسی ملک کے ارکان کو اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، بانی…

Read More

کراچی ۔ کراچی میں کارساز میں شہریوں کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کو عدالت نے بری کر دیا۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں کارساز واقعہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ’ملزمہ نتاشہ علیل ہیں، پیش نہیں ہوسکتیں۔ بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرلیے گئے اور عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔ کارساز میں پیش آئے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا یا۔ یہ پیشرفت شہر قائد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن…

Read More

دوحا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان آج دوحہ میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات کو، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قطر میں موجود پاکستانیوں کی…

Read More

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” ایلون مسک کے “ایکس” کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، ستمبر کے آخر سے اب تک حصص کی قیمت میں چار گنا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اس کے مقابلے میں ایلون مسک کی ایکس ہولڈنگز کی مالیت تقریباً 9.4 ارب ڈالر ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی عہدے پر براجمان ہونے کے امکانات کی وجہ سے ان کے گروپ کے شیئرز میں اضافہ ہوا…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گزشتہ سات ماہ میں مقدمات کے اندراج اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ گزشتہ ہفتے 582 نئے کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 700 کیسز نمٹائے گئے۔29 اکتوبر تک زیر التوا کیسز کی تعداد 59,996 رہی، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 60,078 تھی۔ مارچ 2024 میں 822 مقدمات دائر ہوئے اور 1,462 مقدمات نمٹائے گئے۔اپریل میں 1,795 مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 1,516 مقدمات نمٹائے گئے۔ مئی میں 1,890 کیسز دائر ہوئے، جن میں سے 942 نمٹائے گئے۔ جون میں 1,423 نئے کیسز دائر ہوئے اور 804 کیسز حل ہوئے۔جولائی میں 2,125 مقدمات دائر کیے…

Read More

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی دو روزہ بیرون ملک روانگی کے باعث چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر پاکستان ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی صدر مملکت کی وطن واپسی تک ان کی تمام ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Read More

لاہور: سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شہر میں تعلیمی اداروں کو جمعہ، ہفتہ، اور اتوار کو 3 روز کی چھٹی دینے اور اوقات کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق، یہ فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔آئی کیو ائیر کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں اوسط ہوا کے معیار کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شملہ پہاڑی پر 170، ٹاؤن ہال پر 209، پنجاب یونیورسٹی پر 199، یو ایس قونصلیٹ پر 322، یو ایم ٹی پر 277،…

Read More

پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں بھارتی فائٹرز پاکستان کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں بے بس نظر آئے۔یہ مقابلے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ہال میں آئی ٹی ایف تھری کے تحت منعقد کیے گئے تھے۔اینٹم ویٹ ٹائٹل میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارتی فائٹر پردیپ کو شکست دی، جبکہ فیدر ویٹ ٹائٹل کے مقابلے میں پاکستان کے رضا نے بھارت کے روی کو ہرا کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستانی فائٹرز بلال حسین، حاذق چانڈیو، زاہد خان، اعجاز احمد، اور مجاہد بیگ نے بھی بھارتی حریفوں کے…

Read More

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے لڑکیوں کے لیے ایک اہم نصیحت کی ہے۔ حال ہی میں وہ فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔مدیحہ نے کہا کہ لڑکیوں کو کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنی چاہیے جو ملک سے باہر رہتا ہو، کیونکہ یہ اکثر لڑائیوں کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان بھی کام کی وجہ سے دوریاں آتی ہیں، جو ان کے جھگڑوں کا سبب بن جاتی ہیں۔انہوں نے مزید…

Read More

واشنگٹن۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کےخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نےکوئی کردار ادا کیا، اس پوڈیئم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔

Read More