ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق، یہ فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
آئی کیو ائیر کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں اوسط ہوا کے معیار کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شملہ پہاڑی پر 170، ٹاؤن ہال پر 209، پنجاب یونیورسٹی پر 199، یو ایس قونصلیٹ پر 322، یو ایم ٹی پر 277، اور جیل روڈ پر 246 کی پیمائش کی گئی۔
یہاں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ ملک میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔