سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” ایلون مسک کے “ایکس” کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ستمبر کے آخر سے اب تک حصص کی قیمت میں چار گنا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اس کے مقابلے میں ایلون مسک کی ایکس ہولڈنگز کی مالیت تقریباً 9.4 ارب ڈالر ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی عہدے پر براجمان ہونے کے امکانات کی وجہ سے ان کے گروپ کے شیئرز میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے “ٹروتھ سوشل” کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ 2022 میں متعارف کروائی تھی۔