Author: Web Desk

نیو یارک۔امریکا میں صدارتی امیدواروں کی قسمت کے فیصلے میں ریاست مشی گن کا اہم کردار ادا کرے گی، یہاں کے نتائج پانسہ پلٹ سکتے ہیں، تین لاکھ عرب ووٹرز کا کردار کسی بھی امیدوار کے مقدر کا فیصلہ کرے گا۔ امریکا میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی، ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کمالا ہیرس کے درمیان رسہ کشی جاری ہے اور کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کچھ پولز میں کمالا کو برتری حاصل تو کچھ میں ٹرمپ بازی لے جاتے ہیں۔ تاہم ریاست مشی گن کے نتائج پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق…

Read More

لندن۔برطانوی دارالحکومت میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے معاملے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے برطانوی وزیر خارجہ کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلیے خط لکھ دیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن، نے برطانوی وزارت خارجہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے آگاہ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی آمد پر ایسا واقعہ ہو سکتا ہے، اس وجہ سے سیکیورٹی بھی مانگی تھی مگر محافظ فراہم نہیں کیے گئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر، نے اپنے خط میں لکھا کہ برطانیہ اپنے قوانین کے تحت ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔…

Read More

راولپنڈی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور دو فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج…

Read More

اسلام آباد ۔وفاقی ملازمین کے لئے اچھی خبر ہے کہ وزارت ہاﺅسنگ و تعمیرات نے سر کاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کرلیا۔وزارت ہا ﺅسنگ نے رینٹل سیلنگ میں اضافے کا فار مولا منظوری کے لئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا اور فنا نس ڈویژن کی رائے آنے کے بعد وزارت ہا ﺅسنگ و تعمیرات حتمی منظوری کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی۔گریڈ ایک سے 10 تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فیصد اضافہ، گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 17 سے 22…

Read More

لندن ۔پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانیہ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ شب لندن میں سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 مظاہرین کے خلاف درج کرایا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں اندراج مقدمہ کی درخواست سفارتی اختیارات کے ذریعے دی جائے گی۔قاضی فائز عیسیٰ پر مظاہرین کے حملے کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ویڈیوز کی مدد سے حملہ…

Read More

اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ پمفلٹس کی تقسیم اور پوسٹرز آویزاں کرنا ممنوع قراردیدیاگیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فی الفور اور تین ماہ کیلئے ہوگا۔

Read More

لاہور۔پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلے سرکاری کینسر اسپتال کی بنیاد رکھ دی جہاں مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف  کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے  سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر اسپتال ہوگا جہاں کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ سال میں فعال کرنے کی ہدایت کردی اور…

Read More

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، دنیا ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ہمارا کلائمیٹ چینج میں، ایک فیصد بھی حصہ نہیں، ہم کلائمیٹ چینج سے ساتویں سب سے زیادہ متاثر ملک ہیں۔ احسن اقبال ،نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2 سال قبل تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، 30 ارب ڈالر تخمینہ نقصان کی صورت میں برداشت کرنا پڑا، ہمیں…

Read More

اسلام آباد۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ادارے جرائم کے ساتھ ہیں ان کو اللہ کا خوف نہیں ہے، صوبوں میں نفرتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک وقفی تنظیم نہیں بلکہ اپنی پشت پر سو سالہ تاریخ رکھتی ہے، برصغیر کے مسلمانوں کو مقصد زندگی بتایا اور ہم اپنا مقصد اور منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

اسلام آباد۔ملک بھر میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پراور ستمبر میں مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد پرآگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٴٹ لْک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 92.1 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر ایف بی آر محصولات میں 25.5 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں تین ماہ میں 20.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں مالی خسارے میں 4.3 فیصد کا…

Read More