پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے لڑکیوں کے لیے ایک اہم نصیحت کی ہے۔ حال ہی میں وہ فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
مدیحہ نے کہا کہ لڑکیوں کو کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنی چاہیے جو ملک سے باہر رہتا ہو، کیونکہ یہ اکثر لڑائیوں کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان بھی کام کی وجہ سے دوریاں آتی ہیں، جو ان کے جھگڑوں کا سبب بن جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دور رہنے سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن اس کے نقصانات بھی ہیں۔ فون پر بات چیت کرنے سے جو مسائل حل ہو سکتے ہیں، وہ بعض اوقات ہفتوں یا مہینوں تک چلتے ہیں، جبکہ اگر میاں بیوی ایک جگہ رہیں تو فوری طور پر مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
مدیحہ امام نے اپنے کیریئر میں کئی مشہور پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے اور بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ ان کے شوہر، موجی بسر، کا تعلق بھی بھارت سے ہے۔