- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
ریاض: سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی خصوصی کاوشوں سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر پاکستان میں حالیہ سعودی سرمایہ کاری کا حجم 2.8 ارب ڈالر ہوگیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور سعودی وزیرِ سرمایہ کاری…
راولپنڈی۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے غلبے کےلیے جدوجہد میں مصروف ہے ملک محمد اعظم کی جماعت اسلامی کےلیے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا ملک اعظم ہماری تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب اعتراف خدمات با اعزاز ملک محمد اعظم سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سےبحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹ طارق سلیم امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ملک محمد اعظم…
دوحا۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچے ہیں، جہاں وہ دو دن رہیں گے۔امیر قطر، شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر وزیراعظم دوحہ آئے۔ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران، وہ امیر قطر سے ملاقات کریں گے اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔وہ قطر میوزیم میں “پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر” کی ایک نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔وفاقی وزرا خواجہ آصف، جام کمال خان، محمد اورنگزیب…
راول پنڈی: پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے ملاقات میں ہونے والی بات چیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤں گا، پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا اور اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ باہر نکلنے کی اجازت تھی،…
وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے کہا کہ معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مارکیٹوں میں کمپٹیشن اور شفافیت بہت ضروری ہے۔ سی سی پی کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بدھ کو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا اور کاروباری اداروں اور سرمایہ کاری کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنے اور صارفین کو مارکیٹ میں استحصالی طریقوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کمپٹیشن کمیشن کے اہم کردار کی نشاندہی کی۔ کمپٹیشن کمیشن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت علی پرویز نے کمپٹیشن کے قانون…
ریاض ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور سعودی شاہی دیوان کے مشیر محمد بن مزید التویجری کی آج ریاض میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اقتصادی اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری کے 9 سے 11 اکتوبر کو نجی شعبے کے ایک بڑے وفد کے ساتھ پاکستان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ دورے کے دوران پاکستان میں دستخط کی گئیں مفاہمتی یادداشتوں کے ٹھوس سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدوں…
پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اس کے بغیریہ نہیں چل سکتا، 6 ماہ میں 2 مہلک حملے ناقابل قبول ہیں، حکومت پاکستان کو چین مخالف دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائون کرنا ہوگا۔جب تک محفوظ ماحول فراہم نہیں کیا جاتا یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔ منگل کو پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام “China at 75” سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا انھیں امید ہے کہ پاکستان چینی شہریوں ،اداروں اور منصوبوں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنائے گا۔…
لندن۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شہری منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی، حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔ محسن…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اسموگ کے مسئلے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہیں۔مریم نواز شریف لاہور کے علاقے 90 شاہراہ قائداعظم پر دیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں۔ تقریب کو روشن دیوں اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے1400 ہندو خاندانوں میں تحفتاً 15٫15ہزار روپےکے چیک تقسیم کئے۔ تقریب میں امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لہنگے اور روایتی لباس میں ملبوس خواتین سفارتکاروں کو اسٹیج پر بلایا۔ مریم نواز شریف اپنی نشست…
ریاض ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیوچر انوسٹمنٹ انی شی ایٹو سعودی ولی عہد کا ویڑنری منصوبہ ہے، مالی معاملات میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے،سمجھوتوں کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی اور ان پر کام بھی شروع ہو گیا،یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں کی ٹائم لائن پر عمل کریں گے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت افروز…