- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی نے ’سیو غزہ‘ مارچ کیا، اس دوران اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے متعدد کارکنان کو حراست لے لیا۔زیرحراست افراد میں رہنما جماعت اسلامی و سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ 2 خواتین سمیت جماعت اسلامی کے 20 سے زائد کارکنان کو ڈی چوک اسلام آباد کے قریب حراست میں لیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے پر جماعت…
اسلام آباد۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے 3 حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی، رائٹ سائزنگ اور حکومتی اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن تھے۔ڈاکٹر قیصر بنگالی نے استعفیٰ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکریٹری کابینہ کامران افضل کو بھجوادیا۔اپنے بیان میں قیصر بنگالی نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کمی کےلیے اچھی کوششیں کیں، حکومتی اخراجات میں کمی کےلیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، اخراجات کم کرنے کےلیے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دیں۔
کراچی۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ اور اُن کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔مریم نفیس نے حال ہی میں میزبان عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔پوڈکاسٹ کے میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ دو لوگوں کے رشتے میں ‘ریڈ فلیگ’ کیا ہوتا ہے؟، جس پر اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کو یہ لگتا ہے کہ کوئی ایسی بات ہے جو آپ اپنے شوہر یا…
اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پانچ سالہ سفیان محسود نے ملاقات کی، جو ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ سفیان محسود نے اپنی کم عمری میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرنے کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ نوجوانوں کے لیے مزید…
اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ کو سی اے اے تھری سے بہتر کرکے سی اے اے ٹو کر دیا ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی اعلامیے کے مطابق، الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ریٹنگ ایجنسی نے ان بینکوں کی آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت…
لاہور: پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 48 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔سانحہ 9 مئی کے کیسوں کی سماعت کرنے والے راولپنڈی، لاہور، سرگودھا اور گوجرانولہ کے ججز کو بھی تبدیل کردیا گیا ۔انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت کے جج کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ ملک اعجاز آصف کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ وہ سانحہ 9 مئی کے 14 کیسوں کی سماعت کر رہے تھے۔ ان پر 9 مئی کیسز کے پراسیکیوٹرز نے اعتراض کیا تھا۔انہیں فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ تبادلے…
ٹوکیو۔دنیا بھر میں کئی لوگ ایسے ہیں جو کھانے کے شوقین ہیں، جبکہ بہت سی خواتین اپنے سنگار پر بے تحاشا پیسے خرچ کرتی ہیں۔ مگر جاپان کی ساکی تموگامی اس کے برعکس اپنے مالی تحفظ کی عادت کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، 37 سالہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ساکی تموگامی کو جاپان کی سب سے کفایت شعار خاتون قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ کھانے، کپڑوں، اور ذاتی دیکھ بھال پر معمول سے کم پیسہ خرچ کرتی ہیں۔ایک انٹرویو میں ساکی نے بتایا کہ ان کی مالی کفایت نے پورے جاپان کو…
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی۔ اس تصویر میں اداکارہ نے اپنے شوہر کا چہرہ ایموجی لگا کر چھپا دیا ہے، مگر تصویر پر شوہر کا نام عدیل حیدر درج ہے، جنہوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ساتھ ہی، اداکارہ نے اپنے شوہر کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی…
علی گڑھ: بھارت میں دو سالہ مغوی بچے نے بازیابی کے بعد اپنے اغوا کار کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اسے گلے لگا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جے پور پولیس نے بچے کو اغوا کے 14 ماہ بعد اتر پردیش سے بازیاب کرایا۔ واقعہ اُس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گیا جب پولیس اسٹیشن میں بچے کو اغوا کار سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ننھے بچے پرتھوی نے اغوا کار تنوج چہار کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور گلے لگا کر دونوں زار و قطار رونے لگے۔ یہ منظر مزید شدت اختیار کر…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی سیاست کے طریقے کے تحت 9 مئی کے واقعات پر معافی کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔ نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اخراجات کم کریں اور بجلی…